مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملک سے وہابی دہشت گردی و انتہا پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ کا آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو باصلاحیت نوجوان نسل سے نوازا ہے، پاکستان کامستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، ملک سے وہابی دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ نوجوان نسل کا اس میں اہم کردار ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملک سے وہابی دہشت گردی و انتہا پسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1882842
آپ کا تبصرہ